پہلگام واقعے کے بعد پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے تناظر میں پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی عائد کردی گئی ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے روک دیا جبکہ پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی