i پاکستان

پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے: ایشین ترقیاتی بینکتازترین

July 18, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے اور مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایشین ڈویلپمنٹ آٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد تک پہنچی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہی۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی