پاکستانی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیرلائنز کی بیشتر پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ائیرپورٹس پر اتارنا پڑیں جبکہ کئی پروازوں کو رخ موڑنا پڑا۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود شام 6 بجے بند کی گئی، جبکہ نوٹم جاری ہونے کے بعد انڈی گرائر پرواز کا رخ موڑدیاگیا، طیارہ خلیج آف عمان کے اوپرسے گزرکراضافی فیول کیلئے احمدآبادائرپورٹ پراترا۔ٹورنٹوسے ائرانڈیاکی پروازاے آئی 190 کوبھی ری فیولنگ کیلئے کوپن ہیگن اتارلیاگیا، پیرس سے ائرانڈیاکی نیودہلی کی پروازاے آئی 148 کوری فیولنگ کیلئے ابوظہبی اتاراگیا، اسی طرح لندن سے ائرانڈیاکی پروازایآئی162کوبھی ابوظہبی ائرپورٹ لینڈکرایاگیا۔دہلی سے تبلیسی کیلئے روانہ ہوئی انڈیگوکی پرواز 6 ای 1807 احمدآباداتاری گئی، جبکہ الماتے اور تاشقندکیلئے انڈیگوائرکی2پروازیں 6 ای1801 اور 1805 منسوخ، اور دہلی سیشارجہ کی انڈیگوکی پرواز 6 ای 9526 کوری روٹ کیاگیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے خلاف اقدامات پر بھارت کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی