دو پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں نے چینـپاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کر دیا،طلباء دو سال یو اے ایف میں اور ایک سال چین میں گزاریں گے۔گوادر پرو کے مطابق بیلی ووکیشنل کالج چائنہ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) نے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے تعاون سے جدید زرعی ٹیکنالوجی میں ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ بیلی ووکیشنل کالج چین کے صدر پینگ ڈونگ جون نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ طلباء کے باہمی سیکھنے کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ طلباء کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تین سال تک چینی زبان سیکھنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام طلباء کو زراعت میں جدید علم سے آراستہ کرے گا اور زرعی ترقی کے لیے کام کرے گا۔ کالج 16 میجرز پیش کرتا ہے اور وہ بین الاقوامی طلباء کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ اس اقدام سے طلباء کو زرعی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چینی تجربات سے سیکھنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے ذکر کیا کہ یہ باہمی اور تجر بات سیکھنے کی مدد سے زرعی ٹیکنالوجی اور کاروبار پر مبنی مارکیٹ پر مبنی پروگرام تھا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یو اے ایف میں چینی زبان اور ثقافتی مرکز کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بھی موجود ہے جس نے بہت سے طلباء کو چینی زبان میں تربیت دی ہے اور یہ لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء نے حاضرین کو بتایا کہ ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے پہلے بیچ میں 40 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہ پروگرام عوام سے عوام کے رابطے کو مزید فروغ دینے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ایف مہارتوں کو فروغ دینے اور زرعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق صدر تانگ پاکستان میکس ما نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور اس طرح کا پروگرام انہیں مزید مضبوط کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب کی صدارت یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کی جبکہ بیلی ووکیشنل کالج چائنہ کے صدر پینگ ڈونگ جون، صدر تانگ پاکستان ماشیاؤان، سی ای او زلمی فاؤنڈیشن سیڈرک ایمل ایڈون، پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی