i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن 15 مئی کو منایا جائے گاتازترین

May 14, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن 15 مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد خاندانوں کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔ خاندانوں کا عالمی دن ایک صحت مند اور متوازن خاندان کی اہمیت کو فروغ دیتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان تقریبات میں ورکشاپس، سیمینارز اور سرکاری اہلکاروں کے لیے پالیسی اجلاس، مباحثوں، پوسٹر سازی اور آگاہی کے پروگراموں کا اہتمام وغیرہ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے 1980 کی دہائی میں خاندان سے متعلق مسائل پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی اور پھر 1993 میں جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ 15 مئی کو ہر سال خاندانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا اور سماجی و اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کے پیش نظر سال 1994 کو اقوام متحدہ نے خاندانوں کا بین الاقوامی سال قرار دیا تھا کیونکہ اس تبدیلی نے دنیا کے بہت سے خطوں میں خاندانی اکائیوں کی ساخت اور استحکام کو متاثر کیا اور بہت متاثر کیا ہے۔خاندانوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 15 مئی 1994 کو خاندانوں کی اہمیت پر عالمی سطح پر کام کے آغاز کی یاد میں منایا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال یہ دن باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی