i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28 جولائی کو منایا جائے گاتازترین

July 23, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28 جولائی کو منایا جائے گا تاکہ جگر کو متاثر کرنے والی بیماری ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا ایک طریقہ بیماری کے خلاف ویکسین لینا ہے۔اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس جیسی تنظیمیں افراد اور کمیونٹی گروپس کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہیں۔ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے بارے میں معلومات عام طور پر سوشل میڈیا، اخبارات، پوسٹرز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی ویب سائٹ کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں۔ہیپاٹائٹس کا سیدھا مطلب جگر کی سوزش ہے جو مختلف چیزوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔دائمی (طویل مدتی) ہیپاٹائٹس کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک وائرل انفیکشن ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس کے مطابق، اس وقت تقریباً 500 ملین لوگ دائمی ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہیں اور ہر 3 میں سے 1 شخص ایک یا دونوں وائرس سے متاثر ہوا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس نے پہلی بار 2008 میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کا آغاز کیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی و فلاحی اداروں کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو بیماری سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی