پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن ''انٹر نیشنل ٹی ڈے'' 21مئی کو منایا جائے گاچائے کا عالمی دن منانے کا مقصد بھوک اور غربت سے لڑنے کیلئے پسماندہ ممالک میں فروغ پاتی ہوئی چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقوامِ عالم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے تحت ہر سال مختلف تقاریب کے ذریعے عوام الناس میں شعور اجاگر کیاجاتا ہے۔گرمی ہو یا سردی چائے دنیا بھر کا ایک مقبول ترین مشرو ب ہے۔دن بھر کی تھکان میںچائے کی چسکیاں سارے مسائل حل کردیتی ہیں۔پاکستان میں تو ویسے بھی چائے پیش کرنا ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو، خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔مختصر یہ کہ مہمانوں کے چائے بمعہ لوازمات پیش کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کیلئے کرتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے، روزانہ دو ارب لوگ اپنے دن کا آغاز چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ برس 19 دسمبر کے روز دنیا بھر میں چائے کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور پسماندہ ممالک کی طرف سے چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مطالبات دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہر سال 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی