پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت (انٹر نیشنل ڈیموکریسی ڈے)15ستمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے اور جمہوریت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملکی ترقی میں جمہوریت کے کردار اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کے عالمی دن کے منانے کا اعلان کیا 15ستمبر 2008ء کو دنیا بھر میں پہلی مرتبہ جمہوریت کا عالمی دن منایا گیا تھا۔فیصل آبادشہر اور گدونواح میں ڈکیتی،چوری اورراہزنی کی وارادتوں کا سلسلہ جاری،24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے'
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی