i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئیتازترین

May 15, 2024

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 23.4 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 37 ارب روپے پر چلی گئی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں کاروباری روز کے دوران ایک ہزار 687 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی