i پاکستان

پاکستان ریلوے کا 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانتازترین

March 26, 2025

پاکستان ریلوے نے عید الطفر کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ کراچی سے لاہور 2 اور راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جا رہی ہے۔پہلی عید اسپیشل ٹرین بدھ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے دوپہر ایک بجے روانہ ہو ئی جو آج 27 مارچ کو لاہور پہنچ جائے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین آج ( جمعرات) کو کراچی سے رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔ حکام کے مطابق تیسرے عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہو گی۔ خصوصی عید ٹرین مسافروں کے غیر معمولی رش کو کم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔عید اسپیشل ٹرین ٹوٹل 16 کوچز پر مشتمل ہے۔ جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 اکانومی کلاس کوچز، ایک پاور وین اور ایک بریک وین شامل ہیں۔ ٹرین میں ایک ہزار 62 مسافر سفر کریں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل رہی۔ عید کے موقع پر ٹرین سروس کی معطلی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ریلوے حکام نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹرین سروس شروع ہو گی۔واضح رہے کہ بولان میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی