i پاکستان

پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظمتازترین

November 26, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،،ترک سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تین سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے،ترکیہ بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ترکیہ اور پاکستان برادر ممالک ہیں، ہفتہ کو استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، امن پسند کمیونٹیوں کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے ہیں،

شہباز شریف نے کہا کہ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاعی پیدا وار اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں، مجھے علم ہے ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کے لیے پاکستان میں مشکلات رہی ہیں، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تین سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے،شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد پر ترکیہ کے صدر اور عوام کے بھی شکر گزار ہیں، سیلاب سے 33ملین افراد متاثر ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی