پاکستانی فوج کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی68ویں سالگرہ 16جون کو منائی جائے گی۔سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 16جون 1956ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام میجر محمد شریف ہے۔راحیل شریف میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں، جنھوں نے 1971 میں جرات اور بہادری کی مثال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارضِ وطن پر جاں نثار کی، میجر شبیر شریف شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔سابق آرمی چیف راحیل شریف گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے فوجی تربیت پی ایم اے کاکول سے حاصل کی، انھوں نے ملٹری اکیڈمی کاکول سے 54 واں لانگ کورس پاس آؤٹ کیا۔ستائیس نومبر 2013 کو سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپہ سالار مقرر کیاتھا۔راحیل شریف نے آرمی چیف کی حیثیت سے 29 نومبر 2016ء تک خدمات انجام دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی