سی پیک فریم ورک کے تحت پاک چین انسانی وسائل میں اضافے کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر پاکستان چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ( پی سی ٹی وی آئی) گوادر کے 6 فیکلٹی ممبران نے چین کے شین ڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی ایس آئی سی ٹی میں اپنے چھ ماہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پی سی وی ٹی آئی کے چار اسٹیک ہولڈرز شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی سی ٹی)، گوادر پورٹ اتھارٹی(جی پی اے)، گوادر یونیورسٹی (یو او جی)، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چاروں اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران نے چین میں ایس آئی سی ٹی میں تدریسی اور سیکھنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس آئی سی ٹی کے سینئر عہدیداروں نے پی سی ٹی وی آئی فیکلٹی ممبران کا جنان، شانڈونگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ ایس آئی سی ٹی کے صدر نے انسٹی ٹیوٹ کے دیگر رہنماوں کے ساتھ انہیں باضابطہ طور پر مبارکباد دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی