چمن میں پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی،سکیورٹی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے اور کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں،سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی