وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی