وزیراعظم شہبا زشریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس ٹرک پر دھماکے کی مذمت کی ، وزیراعظم شہبا زشریف نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور افسوس کااظہار کیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ، وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکار سمیت ایک بچے کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا ، دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار موذی مرض کے خاتمے کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ انجام دے رہے ہیں،شرپسند عناصرپولیو کے خاتمے کی مہم روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے ، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات شامل ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے کوئٹہ دھماکے میں پولیس گاڑی کے نقصان پر شدید مذمت اظہار کیا گیا ،چوہدری پرویز الہیٰ نے دھماکے میں 2افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی