i پاکستان

وزیراعظم نے 10 وزارتوں کو پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت دے دیتازترین

July 23, 2024

وزیراعظم شہباز شریف وزارتوں اور بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ وزارتوں کی قابل عمل ترقیاتی منصوبے بنانے کی عدم صلاحیت کا نوٹس لے لیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 10 وزارتوں میں کنسلٹنٹ رکھنے کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی محدود صلاحیت اور ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی بجٹ پورا خرچ نہیں ہوتا۔ وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ لیپس نہیں ہونا چاہیے۔ وزارتیں بہتر اور قابل عمل ترقیاتی منصوبوں اور ان کی تیزی سے تکمیل کی پلاننگ کریں۔ وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی سمیت 10 وزارتوں کو پیشہ وران مشیر رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید وزارتوں کو بھی پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس وزارت نے کنسلٹنٹ رکھنا ہوگا اس کی فاسٹ ٹریک پر منظوری دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی