i پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقاتتازترین

April 28, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے محترمہ جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا کل اجلاس متوقع ہے جس میں ایس بی اے کے تحت 1.1 ارب امریکی ڈالرز کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی