i پاکستان

وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلی پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، شیخ وقاص اکرمتازترین

April 29, 2025

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلی پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیراعظم ہوں یا وزیراعظم کے بڑے بھائی ، یا وزیراعلی پنجاب ان کی عجیب وغریب خاموشی ہے، ان سب نے کوئی ردعمل میں بیا ن نہیں دیا۔

جب بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو فوری سفارتی سطح پر معاملے کو اٹھانا چاہیئے تھا،آج دیکھ لیں انڈیا کے سفارتکار پوری دنیا میں جارہے ہیں اور اس پر کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن مجھے اپنے دفتر خارجہ کی طرف سے کوئی چیز سامنے آئی۔ان کے ایک طرف مودی کے ساتھ تعلقات ہیں، جب تعلقات ہوتے ہیں تو ہی لوگ شادی پر آتے ہیں ، پھران کی پگڑیاں پہنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں کے انڈیا کے ساتھ اسٹیک ہیں، ان کے کاروباری مراسم ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ہے بانی پی ٹی آئی ناحق کیسز میں جیل میں ہیں، حکومت اے پی سی بلائے اور عمران خان کو بھی اس میں بٹھانا چاہئے، ملک ہے تو سیاست بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی