وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت نے عالمی مالیتای فنڈ(آئی ایم ایف)کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے 4,4 ادارے نجکاری کیجاری پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے2 ادارے اور توانائی شعبیکے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔ نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر،گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی