وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ خرم علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے ۔محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لیے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔ دوسری جانب ی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ میں نام کیساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، حکومت ڈاکیومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔مصطفی جمال کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا، پاسپورٹس کی تیاری میں مشینری کا ایشو تھا، 28 مارچ تک نارمل پاسپورٹس بنوانے والوں کو پاسپورٹس مل چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹس کے اجرا کا بیک لاگ جلد کلیئر کر دیں گے، روز کی بنیاد پر 75 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں، ہمارے پاس یومیہ پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت 25 ہزار کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی