i پاکستان

وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعوی غلط ثابت ہوا، مزمل اسلمتازترین

March 26, 2025

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعوی غلط ثابت ہوا۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے پر ردعمل میں کہا کہ جولائی 2024 میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام نہ لینے کا دعوی کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔اور حقیقت میں پاکستان نے متوازی طور پر موسمیاتی پروگرام (آرایس ایف) کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل اور اسٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی ہو گیا۔ اور بری خبر یہ ہے کہ حکومت عوام کے لیے کوئی رعایت لینے میں ناکام رہی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی کوئی رعایت نہیں کی گئی۔ اور رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی اور عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی