وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے موذی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے سندس فانڈیشن کے تعاون سے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے لاہور میں سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے سندس فانڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر خالد عباس ڈار نے سیکرٹری صحت کا استقبال کرتے ہوئے تنظیم کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی نے آگاہ کیا کہ سندس فانڈیشن ہر سال 7 ہزار سے زیادہ کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد ہر بچے کو زندگی کا حق دینا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے سندس فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم سماجی بھلائی کے لئے ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں سندس فانڈیشن کا مرکز قائم کرنے کے لئے حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز بلوچستان کے مریض بچوں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا دورے کے اختتام پر سیکرٹری صحت کو سندس فانڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر فانڈیشن کے دیگر عہدیداران اور ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی بلوچستان میں سندس فانڈیشن کے مرکز کا قیام صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوگی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے لئے پرعزم ہے تاکہ ہر بچے کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی