گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے وزیر اعلی ہائوس کی جانب مارچ کے اعلان پر سیکریٹری صحت پنجاب نے بدنظمی کے الزام پر ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے بد نظمی پر ینگ ڈاکٹرز کے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان حسیب کو سروسز اسپتال سے پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے، چلڈرن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احمد یار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل ڈاکٹر احمد یار پر ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں، جنرل اسپتال کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر بھی برطرف کر دئیے گئے ہیں، ان پر او پی ڈی بندش کا الزام ہے۔ معطل ڈاکٹرز کو فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی