i پاکستان

وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے،سرفراز بگٹیتازترین

October 30, 2023

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔ آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی