i پاکستان

وفاقی پولیس نے عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی، خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیاتازترین

August 22, 2022

وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا ہے جبکہ ایف سی کی نفری بھی موجود ہے، عمران خان چوک کی لائٹس بھی بند کردی گئی ہیں،پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی