سانگھڑ کے علاقے جام نواز علی تھانے کی حدود میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر والد کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم آڈو سولنگی نے لاٹھیوں اور اینٹوں کے وار کرکے والد دودو سولنگی کو قتل کیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جس کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی