i پاکستان

میرپور خاص، پسند کی شادی پر مخالفین نے لڑ کے کی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کرلیا،مقدمہ درج،دوملزمان گرفتارتازترین

May 19, 2026

میرپور خاص میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر مخالفین نے لڑکے کی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کر لیا ۔رپورٹ کے مطابق اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ مخالفین کے 40 سے زائد مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بنا یا، جس کے بعد لڑکے کی رشتہ دار تین لڑکیوں کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق امتیاز منگنھار نامی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی