وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعہ میں 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اورکہا کہ وہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیںدہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاونٹر کو جلد فعال کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی