i پاکستان

وفاقی کے سرکاری سکولوں میں مفت کھانا پروگرام کا 5 اگست سے آغازتازترین

July 25, 2024

وزیراعظم کی منظوری سے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کا 5 اگست سے آغاز ہوگا۔اسلام آباد میں پرائم منسٹرز سکول میلز پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری سکولوں کے 57 ہزار طلبا مستفید ہوں گے، پروگرام کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور حاضری کو بہتر بنانا ہے۔باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہتر صحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا، طلبا کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی