وفاقی بجٹ 2024-25کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں صنعتوں کے لیے ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی شعبے کے لیے پیکج کی تیاریاں عروج پر ہیں، حکومت نے بجلی پر صنعتی شعبے کو 240 ارب روپے ریلیف دینے کی تجویز دی ہے۔وزارتِ صنعت و پیداوار کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتی شعبے کے لیے پاور ٹیرف میں کمی کا امکان ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتی شعبے کے لیے پیکج دیا جا سکتا ہے، برآمدی صنعتی شعبے کے لیے پاور ٹیرف میں کمی کے لیے مختلف تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے صنعتی شعبے کو اضافی ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں، اور صنعتی صارفین گھریلو صارفین کے لیے 240 ارب روپے بجلی پر اضافی ادا کرتے ہیں، صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی تجاویز آئی ایم ایف سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔ برآمدی شعبے کو آئندہ بجٹ میں تقریبا 100 ارب تک کے اثرات کا پیکج مل سکتا ہے، وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد صنعتی شعبے کو بجٹ سے منظور کرایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی