i پاکستان

وفاق نے مدد نہ کی تو ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی، وزیر اعلی خیبرپختونخواتازترین

December 12, 2022

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ہم تنخواہیں نہیں دے پا رہے، جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہم اس وقت سے مشکل سے گزر رہے ہیں، ہمیں فاٹا کے صحت کارڈ کے پیسے نہیں مل رہے، کے پی کا جو حصہ ہے اور جو وفاق پر ہمارے بقایا جات ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ سیلاب میں ہمارے صوبے کے لئے 10 ارب کا اعلان ہوا جس میں سے ایک پائی بھی ہمیں نہیں دی گئی، کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مالی مسائل کے بارے میں وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن وفاقی حکومت مالی اعتبار سے ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی۔ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، کچھ پتے ہم نے دکھا دیئے ہیں کچھ پاس موجود ہیں جو بعد میں دکھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی