i پاکستان

واہگہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا انعقادتازترین

March 25, 2024

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر پرچم اتارنے کی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر لاہورکور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا(ہلال امتیاز ملٹری) تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ میں شریک رینجرز جوانوں کے جوش و جذبے، صلاحیتوں اور پریڈ کیمعیارکو سراہا، پریڈ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ حاضرین پرجوش تالیوں اورفلک شگاف نعروں سے پریڈمیں شریک رینجرز جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، پریڈ کیدوران فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کینعروں سے گونجتی رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی