i پاکستان

وادی نیلم،برفباری کے بعد سیاحتی علاقہ رتی گلی جھیل کا بیس کیمپ بند کردیا گیاتازترین

October 19, 2023

 آزادکشمیر کے سیاحتی علاقہ رتی گلی جیل کا بیس کیمپ برفباری کے بعد بند کردیا گیا ۔ وادی نیلم کے علاقے میں موجود سیاحوں کا کہنا ہے کہ رتی گلی جھیل کے اطراف3فٹ برف پڑ چکی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم خوشگوار ہونے کی صورت میں بیس کیمپ دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ برفباری سے بلند سیاحتی مقامات بابون، پتلیاں  چٹا کٹھ کو بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے،دھوپ نکلنے کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی