i پاکستان

نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل، پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پراتفاقتازترین

March 24, 2025

افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا ۔ پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی( جے سی سی ) کا اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی۔ عید کے بعد افغان وزیرتجارت پاکستان کا دورہ کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3 روزہ دورے پر کابل پہنچے تھے ۔ کابل پہنچنے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی، اور پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق کیا گیا۔افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا سرکاری دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی