i پاکستان

نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست قابل سماعت قرارتازترین

June 07, 2024

لاہور ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب)قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں میں نیب کے قانون میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب ترمیم کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرکے معاونت کے لیے طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی