i پاکستان

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، چوہدری پرویز الٰہیتازترین

January 20, 2023

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے،نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا، چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے۔جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ مشاورتی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون سے متعلق آگاہ کیا،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق معاملات کو متنازع بنایا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے ہیں،قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے،ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سینئر سیاستدان ہیں، کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا،ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی