i پاکستان

نگران وزیر اعلی پنجاب کا شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ،منصوبے کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایتتازترین

September 26, 2023

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونا چاہیے،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئیں،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا،دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریبا 88فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور سے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا، شاہدرہ چوک فلائی اوور سے یومیہ 3لاکھ گاڑیوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی