i پاکستان

نئے الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج سنبھال لیاتازترین

April 05, 2025

نئے تعینات ہونے والے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے افسران و اسٹاف نے صوبائی الیکشن کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں تمام تر دفتری امور کی احسن طریقے سے انجام دہی میں بطور ٹیم اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ شریف اللہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دیگر اہم پوسٹوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔دوسری طرف صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نیعہدے کا چارج سنبھال لیا، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شبرعباس بخاری نے ان کا استقبال کیا، نئے تعینات الیکشن کمشنر نے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی