i پاکستان

نان بائی ایسوسی ایشنز نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کردیاتازترین

April 15, 2024

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔نانبائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب روٹی 20روپے ہوئی تب 20کلو والا تھیلا 2100روپیکا تھا،سب سے پہلے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔صدرنان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اوربجلی پرحکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی،نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتیہیں،روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔حکومتی نوٹیفکیشن کیباوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،تندوروں پر روٹی بدستور 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے،روٹی سولہ روپے ہونے کے نوٹیفکیشن پر عملدر آمد بھی شروع نہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت میں 15روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقررکرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی