مسلم لیگ (ن)نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کے لیے مسلم لیگ(ن)کے رہنما علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست دی اور 3 سماعتوں پر پیش بھی نہیں ہوئے، اب درخواست واپس لینے آ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے علی گوہر بلوچ کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ درخواست لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے ،اسی بنیاد پر وہ اسمبلی سے نااہل ہوئے۔ علی گوہر بلوچ کا موقف تھا کہ عمران خان رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی