پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعدادوشمار و شمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجٹ دستاویز میں عوام پر بوجھ ڈالنے کی اپنی روایت کو بر قرار رکھا ہے ، اپنے اللے تللے کم کرنے کی بجائے مڈل کلا س اور تنخواہ دار طبقے کے گرد مزید شکنجہ کس دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی نے حکومتی ظلم کے خلاف ایوانوں میں اپنی بھرپور آواز بلند کی ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے بجٹ سے عوام کے لئے ریلیف نہیں بلکہ تکلیف کا سامان کیا گیا ہے ، عوام اپنا شدید رد عمل دے رہے ہیں ، ہم بھی عوام کی آواز میں اپنی بھرپور آواز شامل کریں گے۔ پنجاب کے بجٹ میں زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے جس حجم کی توقع کی جارہی تھی وہ نہیں رکھا گیا بلکہ نمود و نمائش پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ،وفاق کے بجٹ میں کھربوں روپے کے ٹیکسز تجویز کئے گئے ہیں جو لا محالہ عوام سے ہی وصول کئے جانے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی