i پاکستان

مذاکرات کا مطلب بات چیت کی عمل کو بڑھانے کا کہہ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر خانتازترین

June 12, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مطلب بات چیت کی عمل کو بڑھانے کا کہہ رہے ہیں مولانا فضل الرحمن کیساتھ بات چیت جاری ہے امید ہے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے اشارہ دیدیامولانا فضل الرحمن کیساتھ مذاکرات جاری ہے اور ان کے ساتھ ملاقاتیں بھی مفید رہی امید ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے بدھ کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے اجلاس میں حکمت عملی بنائیں گے مذاکرات کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کی کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اگر قیادت کرنے چاہ رہے ہیں تو کوئی بری بات نہیں مولانا فضل الرحمن کیساتھ بات چیت جاری ہیں امید ہے وہ ہمارا ساتھ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں دوستی دوشمنی نہیں ہوتی مولانا کیساتھ ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی