i پاکستان

مسیحی برادری 18اپریل کو گڈ فرائیڈے کا تہوار منائے گیتازترین

April 17, 2025

مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوار(آج)18اپریل کومذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی، اس سلسلے میں گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجہاں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی