i پاکستان

موسم بہار میں 60ہزار مقامات پر 18ملین پودے لگائیں گے، مریم اورنگزیبتازترین

March 21, 2024

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسم بہار کے دوران 60ہزار سائٹس پر 18ملین پودے لگائیں گے۔مریم اورنگزیب نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے، تنظیمیں شجرکار مہم کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے اسٹالز لگادیے ہیں، اسٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جلو فارسٹ پارک لاہور میں 35ہزار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی