i پاکستان

مودی حکومت نفرت کو ہوا دے رہی ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمیتازترین

April 29, 2025

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔ بھارت کاپہلگام واقعہ خود ساختہ ہے، الزام پاکستان پر لگادیا،خطے میں جنگ مسلط کی جارہی ہے۔پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے ہا بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ نظر آئے گا۔ پوری قوم ہر قسم کے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع ، امن اور استحکام کیلئے متحد ہے۔ہم دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کے ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا بھارت کے اس جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے فیصلوںسے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک صف میں ہے۔ بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ ہندوستانی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی پوری پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری قوم سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں سیاحوں پر حملے کی مذمت اور بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانیہ مت اپنائے۔ بھارتی میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد پروپیگنڈا قابل افسوس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی