i پاکستان

مہنگی بجلی کی قیمتوں سے تنگ آکر عوام سولر کی طرف منتقل ہوگئےتازترین

May 10, 2024

ملک میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران اور آئے روز مہنگی بجلی کی قیمتوں سے تنگ آکر عوام سولر کی طرف منتقل ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے باعث سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ تفصیلات کے مطابق سولر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سولرپینلز درآمد کرانے پر انہیں نمایاں منافع حاصل ہوا ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے تنگ آکر سولر کی طرف تیزی سے منتقل ہورہی ہے۔ ایک سال قبل 80روپے فی واٹ ملنے والا سولر پینل اب 35 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں منفی خبر پھیلائی گئی تھی کہ سولر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور حکومت نے اس پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی