i پاکستان

ملک سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی چل سکتا ہے،رانا ثنا اللہتازترین

July 02, 2024

مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی چل سکتا ہے۔ مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی ملک کو چلایا جائے، ہم نے ان چیزو ں کا نام ہی کیوں سیاست رکھ دیا ہے جس سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جنگ و جدل سب کچھ کرکے آخر انسان یہاں تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم ،زورزبردستی ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں سیاست ہورہی ہے، حامد میر صاحب ایک گفتگو میں بہت سارے پہلوں پر بات کرتے ہیں، ہمیں ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، بحیثیت قوم ہمیں اپنے رویوں پر بھی تھوڑی نظر ثانی کرنی چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کیا ہے یہ قومی سانحہ یا رویہ ہے، جب میرے ہاتھ میں طاقت آتی ہے تو میں پوری طرح استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہمیں ایسی چیزیں آگے بڑھنے سے روکتی ہے، ہم کہتے ہیں ہم بڑی زبردست قوم اور لوگ ہیں۔ مشیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ میرا زیادہ تعلق امن وامان کی صورتحال سے رہا، پنجاب اور مرکز میں بھی بطور وزیر داخلہ بننے کا موقع ملا، ہمیں اپنے منفی رویے پراپنا احتسابی جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی سپورٹس آئی پی سی کے تحت ہیں، یہاں پی سی بی کا رونا رویا جارہا ہے،ہر جگہ پر کوئی نہ کوئی قابض ہے، لوگ صرف اس لیے قابض ہیں کہ میسر سہولیات کافائدہ اٹھا سکیں، ارشد ندیم کے پیچھے کوئی سپورٹ اور فیڈریشن نہیں ،ارشد ندیم نے خود محنت کی اور یہاں تک پہنچا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز میں ریگولیشن سسٹم لایا جائے، فیڈریشنز کو ٹارگٹ دیا جائے کہ ہر فیڈریشنز میں سے پندرہ،بیس یا پچاس لوگ تو کوالیفائی کریں، سرکاری پیسہ صرف ان لوگوں پر خرچ ہوگا جنہوں نے بیرون ملک جاکر حصہ لینا ہے، سپورٹس جرنلزم کی صرف ذمہ داری یہ نہیں کہ لوگوں کی پرفارمنس کو دیکھیں۔ مشیر بین الصوبائی رابطہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر بھی نظر رکھی جائے جن بورڈز کا ذکر میں نے کیا ہے، دیکھا جائیفیڈریشن اور بورڈز میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ کب سے ہیں اور ان کی کیا کارکردگی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی