ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہیکہ ملک میں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا ۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کوئی سوات میں ایک مسلمان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر زندہ جلا رہا ہے تو کبھی گوجرہ ، کبھی سرگودھا تو کبھی کراچی میں اقلیتوں سے اس طرح کے ناروا سلوک کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بحالی کے لیے انتہا پسندی کے واقعات روکے جائیں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا ۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی