محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور رات کے اوقات میں کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہوائو ں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہوائوں کے ساتھ بو ندا با ندی کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ چترال، کو ہستان، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، بالاکوٹ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی